ناندیڑ:۳؍اکتوبر (اعتماد نیوز)سونکھیڑ پولس اسٹیشن کے جمعدار کو تین
ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے آج پکڑ لیا ۔ اینٹی کرپشن
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق جوا کھیلتے وقت پکڑے گئے شخص
کے خلاف کیس نہ کرکے اس کی ضبط شدہ موٹرسائیکل واپس کرنے
کیلئے تین
ہزارروپئے رشوت سونکھیڑ پولس اسٹیشن کے جمعدار سید بشیر سید محبوب نے طلب
کی تھی ۔ اس شخص نے اینٹی کرپشن محکمہ سے شکایت کی آج جال بچھاکر جمعدار
سید بشیر سید محبوب کو تین ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
۔اس کے خلاف سونکھیڑ پولس اسٹیشن میں ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔